گلبرگہ ، 2؍جون (ایس او نیوز؍ایم اے حکیم شاکر) سٹی کارپویشن گلبرگہ کے کمشنر اسنیہال سدھاکر لوکھنڈے نے پیر کے دن بدھ وہار،سدھارت نگر، گلبرگہ میں خوانچہ فروشوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا افتتاح کیا۔ یہ مہم ضلعی نتظامیہ،ضلعی ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر ڈپارٹمینٹ اورسٹی کارپوریشن گلبرگہ کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے۔ مہم کے تحت سڑکوں کے خوانچہ فروشوں، پٹرول پمپس کے اسٹاف، اور ہائی وے پر پٹرولنگ کرنے والے 18تا 44سال عمر والے اسٹاف کو کورونا کا پہلا ٹیکہ دیا گیا۔ اس موقع پر مسٹر لوکھنڈے نے پہلا ٹیکہ لگانے کے لئے آئے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ لازمی طور پر ماسک پہنیں اور سماجی دوری برقرار رکھیں، اس موقع پر انھوں نے ہیلپ ڈیسک کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔ ضلعی آر سی ایچ آفیسرپربھو لنگ منکر، نوڈل آفیسر سریکھا، اور دیگر عہدہ داران موجود تھے۔
پیر کے دن اگریکلچرلپروڈیوس مارکیٹ کمیٹی،گلبرگہ APMC, GULBARGAکے 317کارکنان بشمول عہدہ داران کو کروناویکسین کاپہلا ٹیکہ لگایا گیا۔ اس موقع پر مہم کا افتتاح کرتے ہوئے اے پی ایم سی کے صدر نشین اپو کنکی نے کہا کہ ہر بات کے لئے حکومت پر انحصار کرنے کے بجائے عوام کو خود اپناخیال خود رکھنا چاہئے۔ جو لوگ اے پی ایم سی میں کام کرتے ہیں انھیں لازمی طور پر ماسک پہننا چاہئے اور آپس میں سماجی دوری برقرار رکھنا چاہئے۔ سیکریٹری ایم وی شیلا جہ نے کہا کہ اے پی ایم سی کے اسٹاف اور مزدور ضروری خدمات کے دائیرہ میں آتے ہیں اور انتظامیہ نے انھیں کرونا جنگجوؤں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔اس موقع پر اے پی ایم سی کے نائب صدر راجو کوٹے جائینٹ سیکریٹری راج کمار اور دیگر افراد موجود تھے۔